ایجنٹ پر مبنی ماڈلنگ کے تعارفی درس میں آپکا خوش آمدید میں بل رانڈ ہوں اور میں اس کورس میں آپکا معلم ہوں. میں جامعہ کیرولائنا کی کالج برائے مینجمنٹ میں بزنس مینجمنٹ کا اسسٹنٹ پروفیسر ہوں اس کے علاوہ مجھے کمپیوٹر سائنس کی تربیت بھی حاصل ہے. اس کورس میں ہم سیکھیں گے کہ ایجنٹ پر مبنی ماڈلنگ کارآمد کیوں ہے ، یہ کہاں استعمال ہوسکتی ہے، اسکو کیسے سیکھ سکتے ہیں ماڈل کیسے بنا سکتے ہیں, دوسرے لوگوں کے بنائے ہوئے ماڈل کوکیسے سمجھ سکتے ہیں، اورجدیدطریقوں سے ان ماڈلز کو استعمال کرکے اپنے اردگرد کے مسائل کو کیسے سمجھ سکتے ہیں. اس کورس کے دوران ہم کافی تکنیکی تفسیلات کے بارے میں بات کرینگے، پر اس کو سمجھنے کیلیے آپ کو کمپیٹور پروگرامنگ یا کمپیوٹر ماڈلنگ کو پھلے سے جاننا لازمی نہیں ہے. پر تفصیلات میں جانےسےپہلے میں اس مختصروڈیو کاآغاز مختصر گفتگو کے ساتھ کرنا چاہتا ہوں جوکہ عام طور پر تمام ایجنٹ پر مبنی ماڈلنگ کی کلاسوں کے شروع میں کرتا ہوں اسوقت جوآپ اپنے سامنے دیکھ رہے ہیں وہ پرندوں کا مجموعہ ہے, جو اکثر دلچسپ طریقوں سے ایک ساتھ مل کراڑتا ہے. اور وہ یہ سب اڑنے کے دوران ئی کرتے ہیں بغیر ہم آہنگی اور بنا کسی مرکزی منصوبے کے کہ کہاں جانا ہے اور کیسے جانا ہے لیکن جویہ انداز پیش کرتے وہ انتہائی خوبصورت ہوتا ہے. اورانمےایک خاص باقاعدگی ہوتی ہے اگرآپوقت کے ساتھ ان کا مشاہدہ کریں۔ انکے درمیان آپ ایک خاص قسم کے طرزعمل کا مشاہدو کرسکتے ہیں. اورجسکےبارےمیں ہم بہت ساری بات کرنے جارہے ہیں وہ یہ ہے کہ کس طرح طرز عمل کے انفرادی سطح کے قواعد سے ان مجموعی خوبصورت ابھرتےنمونوں پر جایا جائے جن کو ہم اپنے آس پاس دیکھتے ہیں اوراسی لیے ایجنٹ پر مبنی ماڈلنگ، کئی طریقوں سےایسا کرنے کےلئےتیارکی گئی تھی. تو کس طرح کچھ انفرادی طور پہ اپنے طرزعمل پے برتاؤ کرنے والے ایک ساتھ ملکراتنے وسیع نمونے بناتے ہیں؟ جنکو ہم اپنے آس پاس دیکہتے ہیں. اور زیادہ اہم بات ، یا مجھے کہنا چاہئے ، اس کے علاوہ تو کس طرح یہ طرز عمل کے طریقےاپنی آراء سے ان انفرادی طور پر عمل کرنے والوں کے فیصلوں کو متاثر کرتے ہیں؟ چلیں اب اسکی شروعات بلکل شروع سے کرتے ہیں. لہذامیں اب آپ کے سامنے ایک کمپیوٹر ماڈل لارہاہوںجس کو ان پرندوں کےطرزعمل کےطریقوں جنکو ہم اپنے آس پاس دیکہتے ہیں، کی نمائندگی کے لیے بنایا گیا تھا. اور اس کمپیوٹر ماڈل میں، جو کہ آپ اپنے سامنے دیکھ سکتے ہیں کہ پرندے اکثر ان پرندوں سی ملتا جلتا طرزعمل کرتے ہیں جنکوہم اپنی حقیقی زندگی میں دیکہتے ہیں​. اب، یہ دونوں بلکل ایک جیسے تو نہیں ہیں، ان میں کچھ فرق ہے.یہ دوجہتی ماڈل ہے برخلاف ایک سہ جہتی ماڈل کے. اسکے ساتھ ساتھ انکے مختلف طرزعمل کی کچھ اوربھی وجوہات ہیں لیکن اسکے علاوہ یہ کافی ایک جیسے ہیں. اب میں کئی دفعہ ماڈل کو شروع کرنے اور روکنے جا رہا ہوں، اوردیکھیں کہ آپ نےپرندوں کی بے ترتیب تقسیم سے شروعات کی ہے​ جنہیں ہم اس کورس کے دوران'ایجنٹ'پکاریں گے. اور یہ پرندے حرکت کرتےاورتعامل کرتے ہیں، لیکن آہستہ آہستہ،متحد ہوجاتے ہیں. اب ہم ماڈل کی رفتار کو تھوڑاساتیز اور پھر تھوڑاسا ہلکہ کرنے جارہے ہیں، اورآپ دیکھیں کہ وہ کیسے ایک دوسرے کے ساتھ تعامل کرتے ہیں اب،اگر آپ نے یہ ماڈل پہلے کبھی نہیں دیکھا تو میں آپ کی ھمت افزائی کرونگا کہ آپ واپس جائیں اورماڈل کو متعدد بار دیکھیں۔ اور اگر آپ چاہتے ہیں تو ، یہ ماڈل اصل میں نیٹلوگو میں دستیاب ہے جو زبان ہم اسکورس کےدوران استعمال کرینگے. اوراسکونیٹلوگو میں فلاکنگ ماڈل کہاجاتا ہے. اگر آپ جاکر نیٹلوگو ماڈل کھولیں توفائلز میں جائیں، پھرماڈل لائبریری میں ،پھر بائیولاجی میں، اور وہاں فلاکنگ ماڈل کوکلک کریں اور پھر آپ ماڈل کو خود دیکھ سکتے ہیں. اور میں چاہتا ہوں کہ آپ 'سیٹپ' اور 'گو' بٹن کو متعدد باردبائیں, ماڈل میں کسی اور چیز کو دیکہے بغیرئی کسی اور چیز کو تلاش کئے بغیر اور میں چاہتاہوں کہ آپ ماڈل میں ان پرندوں کےطرزعمل کے اصولوں کو سمجہنے کی کوشش کریں اب ، میں آپ کو چند اشارے دیتا ہوں یہاں صرف تین اصول ہیں اور وہ بہت آسان ہیں۔ ٹھیک ہے؟ پرندوں کے رنگوں کا ان اصولوں سے کچھ لینا دینا نہیں ہے. پرندوں کے رنگ صرف مختلف پرندوں کو واضع کرنے کے لیے ہیں تا کے وہ ایک جیسے نا لگیں اصل میں اور سارے پرندے ایک ئی طرح کے اصولوں کی مطابق عمل کرتے ہیں پرندوں کے برتاؤ کے اصولوں کے درمیان کوئی فرق نہیں ہے۔ ٹھیک ہے؟ تو اس وقت، میں اس ویڈیوکو روکنے جا رہا ہوں,اورمیں چاہتا ہوں کہ آپ کوشش کریں, دیکھیں کہ کیا آپ لکھ سکتے ہیں, کسی پنے یا جو چیزآپ کے آس پاس ہو وہ تین قواعد جوہمارے نظام موجود ہیں اور ہم جب واپس آئیںنگے تومیں آپکو بتائونگا کہ وہ تین قواعد کیا ہیں. اور کیوں یہ ایجنٹ پر مبنی ماڈلنگ کا تعارف حاصل کرنے کا ایک عمدہ طریقہ ہے.